4 دسمبر 2013 - 20:30
یونان، تعلیمی اداروں کے کارکنوں کے مظاہرے

يونان ميں تعليمي اداروں کے کارکنوں کے مظاہروں ميں تشدد کے واقعات ہوئے ہيں ـ

ابنا: تعليمي اداروں کے کارکنوں نے حکومت کي سخت گير اقتصادي پاليسي کے خلاف مظاہرے کئے تاہم پوليس کي مداخلت کے بعد يہ مظاہرے پرتشدد ہو گئےـ بتايا جاتا ہے کہ مظاہرين جب دفتري اصلاحات کي وزارت کے احاطے ميں پہنچے تو ان پر پوليس نے حملہ کياـ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کا استعمال کياـ مظاہرين کو تعليمي اداروں ميں کام کرنے والوں کو کام سے نکالے جان، عملے ميں کمي اور سخت گيراقتصادي پاليسي پر اعتراض ہےـيونان کي حکومت تين مالياتي اداروں کي ہدايات کے مطابق سخت گير اقتصادي پاليسي اختيار کرکے تعليمي اداروں ميں عملے کي تعداد کم کرنے پر مجبور ہےـ ان بينکوں ميں عالمي بينک، آئي ايم ايف اور يورپين يونين سنٹرل بينک شامل ہيں۔......./169